ادے پور: سڑک حادثوں کو کم کرنے اور لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے راجستھان کے ادے پور میں 11 سے 17 جنوری تک روڈ سیفٹی ہفتہ منایا جائے گا، جس کے تحت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ضلع کلکٹر تارا چند مینا اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شرما نے آج یہاں افسران کی میٹنگ کی اور روڈ سیفٹی ویک کے کامیاب انعقاد کے لیے ہدایات دیں اور مختلف سرگرمیوں کے لیے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کیں۔ میٹنگ میں ضلع کلکٹر مینا نے روڈ سیفٹی ویک کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق تنظیموں سے کہا کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کو بلیک اسپاٹس کے حوالے سے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ Road Safety Week in Rajasthan
یہ بھی پڑھیں: Road Safety Week: نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی
یو این آئی