جے پور: آج راجستھان میں ڈونگر پور ضلع کے بیچی واڑہ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ 8 پر کروزر جیپ اور ٹرک کے ٹکرا جانے سے 7 افراد کی موت اور 10 زخمی ہوگئے۔ بیچی واڑہ پولیس اسٹیشن کے انچارج مدن لال نے بتایا کہ رتن پور چوکی کے نزدیک پیچھے سے تیز رفتاری سے آ رہے ایک ٹرک نے آگے جا رہی کروزر جیپ کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے کروزر گاڑی الٹ گئی۔ سات افراد جو میں کروزر سوار تھے، ان میں دھنپال دودیار(24) ساکن ساجن پورہ، ہیمنت ساکن لمبا پرادہ(ڈونگر پور)، مکیش راوت(32) ساکن مہوڈی(ڈنگر پور) اور راکیش راوت ساکن ہیراتا(ڈونگر پور) سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔ آشا کوٹیڈ(22) پنکج پرمار ساکن چنداواڑا، راہل کٹارا(20) ساکن ہیراتا، جیوا ولد جسو ساکن مہوڈی، راجو ساکن ہیراٹا، شنکر(40) ساکن ہیراٹا اور سبھاش کٹارا ساکن ساگواڑہ سمیت دس لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈونگر پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں اس سےقبل مہاراشٹرا ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں سمرودھی ایکسپریس وے پر ایک بار پھر خوفناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جس میں امراوتی ضلع میں واقع مشہور صوفی سنت سیلانی بابا کی درگاہ کی زیارت کرکے لوٹے زائرین کی منی بس ہائ وے پر کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئ، جس کے نتیجے میں 12 افراد کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے اپوزیشن لیڈران اور دیگر نے حادثے میں مسافروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، ، نے ہر ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50,000 روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا، جبکہ شنڈے نے مہلک متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور سانحہ میں تمام زخمیوں کے مکمل مفت علاج کا اعلان کیا-
- تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کی اسکول بس کو ٹکر، تیس اسکولی طلبہ زخمی
- نوئیڈا: سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ڈیٹا بیس ایپ لانچ
موصلہ اطلاعات کے مطابق، کل رات تقریباً ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا جب زائرین کی بس وائجا پور کے قریب سمرودھی ایکسپریس وے پر جبارگاؤں ٹول پلازہ کے قریب کھڑی ٹریک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ خواتین اور ایک چار ماہ کا بچہ سمیت بارہ افراد کی موت ہو گئی ہے اور حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام مسافر ناسک ضلع کے پاتھارڈی اور اندرا نگر کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو چھترپتی سمبھاجی نگر اور ویجا پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں شامل ایک خاتون اور ایک عمر رسیدہ شخص کی حالت تشویشناک ہیں۔
(یو این آئی)