ETV Bharat / state

راجسھتان: سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت - راجستھان میں سڑک حادثہ

ریاست راجستھان کے ضلع بوندی میں کوٹا دوسہ شاہراہ پر موٹرسائیکل اور سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل اور سائیکل ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا ایک شخص بری طرح زخمی ہوگیا، جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

راجسھتان: سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت
راجسھتان: سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 6:19 PM IST

بوندی کے کوٹا دوسہ شاہراہ پر جمعرات کے روز سائیکل اور موٹرسائیکل سوار کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں موٹرسائیکل ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں سائیکل ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کوٹا ڈوسہ میگا شاہراہ پر بلکاسا ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ ضلع موہن پورا کے رہائیش امرت جاٹو اور سونو کمار موٹرسائیکل سے کوٹا جارہے تھے۔ اسی دوران سامنے سے بائیں طرف سے سائیکل سے آ رہے 45 سالہ شرون کمار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑ گیا اور موٹر سائیکل سڑک سے کہیں دور جا گرا۔ حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہے امرت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی دوران سونو شدید طور پر زخمی ہوا، جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سائیکل سوار شرون کو بھی شدید چوٹ لگی تھی، جسے علاج کے لئے کوٹا کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.