ریاست راجستھان میں کورونا وائرس وباء کے مدنظر لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے، اسے میں اب مسلم برادری کے الگ الگ تنظیموں کی جانب سے بڑی بڑی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
جےپور قریشی برادری کی جانب سے ایک اپیل کی گئی ہے کی سبھی لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے، قریشی برادری کے جےپور صدر شبیر قریشی کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے گھروں میں رہیں گے تب تک ہم کورونا وائرس جیسی وبا سے محفوظ رہیں گے۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں اب تک 274 مریض سامنے آ چکے ہیں۔