ریاست راجستھان میں ویسے تو پانی کی کمی ہر برس ہی رہتی ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے اور بارش بھی نہیں ہو رہی ہے.
اسے میں اب ریاست کے کسانوں کو دوہری پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، راجستھان میں کھیت تو نظر آرہے ہیں۔
گرمی کے دنوں میں جو کھیت فصل سے لہراتے ہوئے نظر آتے تھے۔ وہ اب خاموش نظر آرہے ہیں۔ اس وقت روزانہ کثیر تعداد میں کسان کھیتوں میں نظر آرہے تھے ۔
وہیں کسان گھر پر بیٹھے ہوئے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی تارہ میرا کی فصل خراب ہوچکی ہے، اور اس درمیان بارش بھی نہیں رہی ہے جس سے دوسری فصل کو بویا جا سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کئی سالوں کی اس پریشانی کو لے کر ریاستی حکومت کو کوئی نہ کوئی قدم ضرور اٹھانی چاہیے تھا کہ کئی سالوں کا بھلا ہو سکے،