ETV Bharat / state

الور: عالمی یوم صحت پر ریلی کا اہتمام - عالمی یوم صحت پر ریلی نکالی گئی

راجستھان کے ضلع الور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ریلی نکالی گئی۔ گورنمنٹ راجیو گاندھی اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کو ضلع کلیکٹر ننّو مل پہاڑیا نے راجیو گاندھی جنرل اسپتال سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

الور میں عالمی یوم صحت پر ریلی نکالی گئی

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 2:22 PM IST

راجستھان کے ضلع الور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ریلی نکال کر عالمی وبا کورونا سے احتیاط برتنے اور صحت کے تئیں بیدار رہنے کا پیغام دیا گیا۔

اس موقع پر ضلع کلیکٹر ننّو مل پہاڑیا نے گورنمنٹ راجیو گاندھی اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کی قیادت میں منعقد ریلی کو راجیو گاندھی جنرل اسپتال سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مسٹر پہاڑیا بھی پورے راستے ریلی میں موجود تھے۔

انہوں نے بازاروں کو دیکھا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات دیں۔ راستے میں مدر ٹریسا ہوم میں کھانے کے لیے بھیڑ دیکھ کر کلیکٹر ناراض ہو گئے۔ انہوں نے مدر ٹریسا کی ناظم کو ہدایت دی کہ سماجی دوری پر عمل کیا جائے، ورنہ کھانے کے انتظام کو بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے پیٹ کے امراض سے نجات کے لیے یونیورسل ہیلتھ انسورنش پالیسی نافذ کی گئی ہے جس کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔ الور سمیت ریاست میں کورونا کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، لہٰذا ’سترک راجستھان‘ کا نعرہ دیا گیا ہے۔ سی ایم او کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ایک سلوگن دیا گیا ہے ’بیماری سے ڈریں، ٹیکے سے نہ ڈریں‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.