ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو سگے بھائی ہلاک

ہفتہ کے روز راجسمند ضلع کے بھیم پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور تیسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

Rajsamand: death of two brothers in trailer bike collision, one seriously injured
ٹریلر اور بائک کی ٹکر میں دو سگے بھائی ہلاک
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 2:02 PM IST

راجستھان کے ضلع راجسمند میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ جہاں دو سگے بھائی سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

بھیم پولیس اسٹیشن انچارج گجیندر سنگھ نے بتایا کہ بھیم علاقہ کنڈالو گوار کے رہائشی تین بھائی گوپال سنگھ، مہیندر سنگھ اور گردھاری سنگھ والد پیار سنگھ نیشنل ہائی وے آٹھ بھیم پٹیہ کے قریب آر سی سی مکان تعمیراتی کام پر موٹرسائیکل کے ذریعے جارہے تھے۔ ٹریلر نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس میں گوپال سنگھ اور مہندر سنگھ کی جائے وقوعہ پر افسوسناک موت واقع ہوگئی۔گریدھاری سنگھ گرتے ہی شدید زخمی ہوگیا۔

گاؤں والوں کی اطلاع پر بھیم پولیس مع اہلکار موقع پر پہنچی اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے بھیم ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں مہلوک بھائیوں کی لاش کو بھیم ہسپتال کے مردہ گھر میں رکھوایا گیا ہے۔

مقامی سرپنچ نے بتایا کہ بھائیوں کے والدین کی موت ہوگئی ہے، کنبہ میں تینوں بھائیوں کے علاوہ دو بہنیں بھی ہیں، ایک بہن کی شادی ہوئی ہے ، ایک بہن اپنے ماموں کے ساتھ اپنے ننیہال میں رہتی ہے۔ تینوں بھائی گزر بسر کرنے کے لیے مزدوری کرتے تھے۔ سانحے کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.