جے پور: ریاست راجستھان میں ایک بار سے راجیو گاندھی دیہی کھیلوں کے ساتھ شہری اولمپک کھیلوں کے ساتھ شہری اولمپک کھیلوں کا بگل بجے گا اوران کھیلوں کا آئندہ 23جون سے شروع ہوگا۔ دیہی اولمپک کی کامیابی او کھلاڑیوں کے مد نظر اب دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کا یک ساتھ انعقاد ہوگا۔ان کھیلوں کا انعقاد میں تقریبا 130کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے انعقاد کے لئے مالی منظوری دے دی ہے۔ جلد ہی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔کھیل دیوس 29 اگست کو ریاستی سطح پر مقابلوں کا انعقاد تجویز ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی نے بجٹ 2023-24 میں راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ دیہی علاقے میں کبڈی ،کھو کھو (خواتین کٹیگری) ، شوٹنگ بال(مرد کٹیگری) ، ٹینس بال کرکٹ، فٹ بال، والی بال، رساکشی (خواتین کٹیگری) کے کھیل ہوں گے۔
شہری علاقے میں کبڈی ، باسکٹ بال، ٹینس بال کرکٹ، کھو کھو (خواتین کٹیگری)، فٹبال (مرد کٹیگری) ،والی بال،اتھلیٹکس(100،200اور400میٹر) کھیلوں میں امیدوار حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ گیمز 23 جون سے شروع ہوں گے۔ تاہم ابھی تک رجسٹریشن شروع نہیں ہوئی اور آن لائن رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ ساتھ ہی اسپورٹس ڈے یعنی 29 اگست کو ریاستی سطح کے مقابلے منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ یہاں وزیر اعلی گہلوت نے بجٹ 2023-24 میں راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ تب سے محکمہ کی جانب سے مسلسل تیاری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Usha Sharma on Rural Olympics دیہی اولمپکس دیہی صلاحیتوں کے لیے ترقی کا ایک موقع
یو این آئی