ETV Bharat / state

خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے نئی پہل

ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور میں خواتین کے خلاف مظالم روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے نئے اقدامات کرتے ہوئے' شکتی واٹس ایپ نمبر' جاری کیے ہیں۔

خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے کی سمت میں نئی پہل
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 2:58 PM IST

ضلع کلکٹر نیہا گری نے جمعہ دوپہر کو شکتی واٹس ایپ نمبر 6350616162 جاری کرکے اس کی شروعات کی ہے۔

کلکٹر کی جانب سے شکتی واٹس ایپ نمبر جاری کرنے کے بعد ویمن امپاورمنٹ محکمہ کا شکتی واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔
اس کا اثر بھی دیکھنے کو ملا اور دوپہر 12:45 بجے جاری کیے گئے نمبر کے دو گھنٹے بعد ضلع انتظامیہ کے پاس پہلی شکایت سرکاری اسکول کی پہنچی۔
جس میں ایک ٹیچر نے اسکول کے ہی پی ٹی آئی پر ناشائستہ زبان کے ساتھ ہی مارنے کے لیے ہاتھ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔
خاتون ٹیچر کی طرف سے شکتی واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی کو اسکول کی میٹنگ میں ڈیسپلن کے متعلق سوال اٹھایا گیا تھا۔ پی ٹی آئی بھوپندر رانا ناراض ہو گئے اور نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مارنے کے لیے ہاتھ تک اٹھ دیے۔
ٹیچر نے ضلع تعلیم افسر کو دو بار تحریری طور پر شکایت کی لیکن شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون نے شکتی واٹس ایپ نمبر پر معاملے کی جانچ کرانے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ بھی ہے۔

كلكٹریٹ میں واقع سیل میں متاثرہ ٹیچر کی طرف شکتی واٹس ایپ گروپ پر تحریری شکایت ملنے کے بعد کلکٹر نے جانچ بیٹھا دی ہے ۔سا تھ ہی چیف ایجوکیشن افسر سے بھی جواب طلب کیا ہے۔

سیل انچارج سی ڈی پی او بھوپیش گرگ نے بتایا کہ معاملے کی سچائی کے لئے ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
ساتھ ہی چیف ایجوکیشن افسر سے بھی جواب مانگا گیا ہے کہ شکایت کے بعد انہوں نے کیا کارروائی کی ہے۔ بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت شروع کئے گئے خواتین اور بیٹیاں شکتی واٹس ایپ کے ساتھ ہی شکتی پوسٹ کارڈ سے بھی شکایت بھیجی جا سکتی ہے۔ ویمن امپاورمنٹ محکمہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سربھی سنگھ نے آج بتایا کہ شکتی واٹس ایپ نمبر میں صرف میسج بھیجے جا سکتے ہیں، اس پر کال ریسیو نہیں ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.