جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں محرم کی عزاداری کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ اس دوران راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین نے ضلع انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جلوس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی اور تمام ضروریات کو مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ دور دراز سے جلوس میں شامل ہونے آئے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔ Rajasthan Waqf Board letter to district administration regarding Muharram
مزید پڑھیں:
وہیں انہوں نے کربلا درگاہ کمیٹی کے منتظیمن سے کہا کہ تعزیہ کے دوران راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر مکمل طور سے عمل کیا جائے۔ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ اس موقع پر چند لوگ خود کو کربلا وقف کمیٹی کا عہدیدار اور رکن بتاتے ہیں۔ اس لیے میں واضح کردوں ابھی کوئی بھی کمیٹی کربلا درگاہ کو لے کر نہیں بنائی گئی ہے۔ اس لئے جو بھی خود کو کربلا کمیٹی کا رکن یا عہدیدار بتاتے ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے۔