راجستھان مسلم وقف بورڈ میں نیا بورڈ بنانے کی قواعد شروع ہوچکی ہے۔
اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جے پور ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرا جنہیں وقف بورڈ انتخابات کا انتخابی آفیسر بنایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے ایک شیڈول جاری کیا گیا ہے اور اس شیڈیول میں یہ کہا گیا ہے کہ وقف قانون 1995 (مرکزی قانون 4) کے مطابق سات روز میں وقف ووٹر اپنا نام درج کروانے کا دعوی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد الگ الگ زمروں میں ممبروں کا انتخاب ہو گا اور سب سے آخر میں سبھی ممبر مل کر صدر کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ راجستھان مسلم بورڈ میں رکن اسمبلی، سماجی رکن، سیاسی عالم سمیت دیگر اہم عہدے ہوتے ہیں، جو سبھی لوگ مل کر راجستھان مسلم وقف بورڈ کے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔