جے پور: راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی آج ضلع ناگور کے دورے پر ہے۔ اس دوران انہوں نے ناگور ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع حضرت احمد علی بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پہہنچے اور درگاہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ Rajasthan Waqf Board Chairman Khanu Khan visit to Nagaur
اس موقع پر راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم وقف بورڈ کی جانب سے درگاہوں اور مساجد کا خیال رکھنے کے لئے نئ کمیٹیا بنادی گئی ہے، کمیٹیوں کے عہدیداران کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ ذمہ داری کے ساتھ بخوبی انجام دیں رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جو کمیٹیا ہم لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔ جب بورڈ کی میٹنگ میں ایک ساتھ 150 سے زیادہ کمیٹیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔