ریاست راجستھان میں کورونا معاملے کی تعداد میں کمی دیکھے جانے کے بعد اب ریاست میں دوبارہ سے اسکول اور کالج کھولنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
راجستھان میں ایک ستمبر سے نویں جماعت کے طالب علم کے لیے اسکول کھولے جائیں گے، اس حوالے سے راجستھان حکومت کی جانب سے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق جو بچے اسکول میں پڑھنے کے لیے پہنچیں گے، ان تمام طلبہ کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان: شادیوں کا موسم شروع ہوتے ہی شیروانی کی ڈیمانڈ میں اضافہ
اس کے علاوہ کالج اور یونیورسٹی کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راجستھان کے تمام کوچنگ سینٹر بھی کھولے جائیں گے، راجستھان حکومت کی جانب سے اس بات کے لیے حکم جاری کیا گیا ہے۔
اسکول، کالج، یونیورسٹی اور کوچنگ سینٹر کھولنے کے اعلان کے بعد راجستھان میں طالب علم کے چہرے پر خوشی نظر آ رہی ہے۔