ایس او جی ذرائع کے مطابق شکایت کے بعد ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ ایس او جی نے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک خصوصی سیل تشکیل دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایس او جی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
راجستھان سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لیے کانگریس نے دو امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ بی جے پی کے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
شکایت خط میں حکومت کی طرف سے دیئے گئے فون نمبر شامل ہیں۔ ان نمبروں سے کانگریس کے اراکین کو حکمراں جماعت سے علیحدگی کے لیے رقم کی پیش کش کرنے کے لیے ایک کال کی گئی۔ ایس او جی کے ذریعہ تمام نمبروں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے چیف وہپ مہیش جوشی کی جانب سے اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھنے کے بعد راجستھان اینٹی کرپشن بیورو اور ایس او جی لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
وہپ مہیش جوشی نے خط میں بی جے پی پر راجستھان حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ پارٹی کے کچھ اراکین اور آزاد اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔