اجمیر:ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ پردیش کانگریس کی جانب ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔Rajasthan Pradesh Congress Begin Preparation For Bharat Jodo Ytra
بھارت جوڑو یاترا آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان پہنچے گی۔ اس تناظر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی صدر عمران پرتاپ گڑھی اور بھارت جوڑو یاترا کے انچارج عبدالکلام، راجستھان ریاستی صدر عابد کاغذی کی ہدایات کے مطابق اجمیر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدر محمد محمود خان کی طرف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Ashok Gehlot on Role of Journalism جمہوری نظام میں صحافت کا کردار اہم ہے، گہلوت
کارکنان کا یہ اجلاس اقلیتی دفتر اجمیر (ہوٹل جنت) میں منعقد ہوا۔ اس میں اجمیر ضلع کے کانگریس کے عہدیداروں نے یاترا کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں اقلیتی کارکنان سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر حاجی محمود خان کی طرف سے بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔Rajasthan Pradesh Congress Begin Preparation For Bharat Jodo Ytra