جب یوپی پولیس وکاس دوبے کی تلاش کر رہی تھی، تب یوپی پولیس کی نظروں سے بچ کر وکاس دوبے راجستھان کے مختلف اضلاع سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوا اور راجستھان پولیس کو اس کی خبر بھی نہ ہوسکی۔
یوپی پولیس نے راجستھان پولیس کو بھی اطلاع دی تھی کہ وکاس دوبے راجستھان میں ہوسکتاہے۔
یوپی پولیس کی ہدایت پر راجستھان پولیس نے الور، بھرت پور اور اترپردیش یا دہلی سے متصل تمام اضلاع میں سکیورٹی سخت کر دی تھی۔
مزید پڑھیں:وکاس دوبے کیس: سپریم کورٹ میں عرضی داخل
وکاس کئی اضلاع میں سڑک سے گزرتا رہا ، لیکن اس کے باوجود راجستھان پولیس کی انٹلیجنس کو اس کی خبر نہ ہو سکی۔
خیال رہے کہ اترپردیش کے کانپور میں انکاؤنٹر کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کو آج ہلاک کردیا گیا۔ اترپردیش پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔