راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے مہا پڑاو ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد یہ تمام لوگ اب راجستھان کے تمام 200 اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔
اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر دھرنے کے مدنظر تمام جگہوں پر پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے، وہی راجستھان کے کئی مقامات پر ضلع کانگریس دفتر کے باہر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور: بائیس جوڑوں نے اجتماعی نکاح کے ذریعہ نئی زندگی کا کیا آغاز
اس پورے معاملے کو لے کر سنیکت مورچہ سمیتی کے سربراہ شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کے 1 نومبر سے چھ نومبر کو دارالحکومت جے پور میں مہاپڑاوکے بعد میں 'ہم لوگوں کا آگے کا پروگرام تمام اراکین اسمبلی کے مکانوں کے باہر دھرنا دینا تھا جس کے بعد ابھی تک ہم لوگ تمام اراکین اسمبلی کے مکانوں کے باہر دھرنا دے چکے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ راجستھان حکومت کو وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ہم لوگوں کے مطالبہ پر جلد سے جلد توجہ نہی دی گئی تو ہم لوگ حکومت کے خلاف بڑا مورچہ کھولیں گے، اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔