راجستھان مسلم وقف بورڈ کی ایکشن کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پورا معاملہ سامنے آنے کے بعد مسلم وقف بورڈ کی جانب سے 11 لوگوں کے خلاف پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایا گیا ہے۔
اب پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
اس سلسلے میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ یہ جو کہ خسرہ نمبر 384 اور 385 جو 1970 سے قبل قبرستان کا حصہ ہوا کرتا تھا لیکن کچھ لوگوں نے یہاں پر اس کو خرد برد کر کے اس کی رجسٹریشن کروائی ہے۔
اس کے بعد جیسے ہی راجستھان مسلم وقف بورڈ کو معلومات ملی فوراً مقامی پولیس تھانے میں ان تمام لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
چیئرمین خان نے بتایا کہ اس قبرستان سمیت ریاست راجستھان کے مختلف مقامات پر بھی راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے مسلسل کارروائی کو رد عمل میں لایا جا رہا ہے اور کوئی بھی شکایت ملتی ہے تو اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اس کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔