ETV Bharat / state

راجستھان: وقف بورڈ نے مدد کا ہاتھ بڑھایا

بھارتی ریاست راجستھان میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو آج کھانے پینے سے محروم ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اب راجستھان مسلم وقف بورڈ نے بھی کمر کس لی ہے، راجستھان مسلم وقف بورڈ کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائے گی۔

کھانے کی اشیاء مہیا کرے گا وقف بورڈ
کھانے کی اشیاء مہیا کرے گا وقف بورڈ
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 11:18 AM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے دو ہزار کھانے کے کٹ تیار کیے گئے ہیں، یہ کھانے کے کٹ بدھ کے روز سے ہی تقسیم کرنا شروع کر دیے جائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

ان کٹ کو راجستھان مسلم وقف بورڈ کے ملازمین تیار کر رہے ہیں، یہ تیاری گزشتہ کچھ روز سے مسلسل جاری تھی اور اب انہیں تقسیم کرنے کی قواعد شروع کی جائے گی۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی صدارت میں ان تمام کھانے کے کٹ کو تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہیں اور یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ 20 روز کا کھانا شامل ہے۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان نے بتایا کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے یہ کٹ تیار کیے جا رہے ہیں اور ان لوگوں تک پہنچائے جائیں گے، جس گھر میں 10 لوگ رہتے ہیں اس میں 20 سے 25 روز کھانا ہے۔

خان کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں جو جو لوگ یہ نیک کام کر رہی ہیں انہیں اوپر والا اچھا صلہ دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.