ریاست راجستھان میں کانگریس حکومت کو لے کر مسلم تنظیموں میں ناراضگی نظر آرہی ہے۔ راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان مسلم وقف بورڈ اور راجستھان حج کمیٹی سیمت دیگر تنظمیوں نے راجستھان حکومت کے تئیں اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
مسلم تنظیموں کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے کئی مرتبہ راجستھان کی کانگریس حکومت سے یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ لہذا اب ہم راجستھان حکومت کو آخری موقع دینا چاہتے ہیں اگر راجستھان حکومت ہمارے مطالبات کو نہیں مانتی ہیں تو ہمیں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گاْ
مزید پڑھیں:جے پور میں مسلم بیداری پروگرام کا انعقاد
مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کے کانگریس کو اقتدار میں آئے ہوئے دو برس کا طویل عرصہ مکمل ہوچکا ہے، لیکن پھر بھی مسلمانوں کے حق میں کوئی بھی کام نہیں کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی کیا بات ہو سکتی ہے کہ جو بھی راجستھان کے مسلمانوں کے ادارے ہیں ان تمام اداروں میں ابھی تک تقرریاں نہی ہوسکی ہیں۔ ہم راجستھان میں حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان مسلم وقف بورڈ، راجستھان حج کمیٹی سمیت دیگر محکمات میں چیئرمین کی تقرری کی جائے۔