جے پور: راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر نکتہ چینی کی، رفیق خان نے کہا آج سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ رفیق خان سیکرٹریٹ میں واقع راجستھان اقلیتی کمیشن کے دفتر میں میڈیا کو خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ Rajasthan Minority Commission Chairman on Central Government
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمارے کانگریس کے دفتر میں پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور سینیئر رہنماؤں کو جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ جن لوگوں کو پارٹی دفتر سے حراست میں لیا گیا ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔اور جہاں پر ہمارا دفتر ہے دہلی میں وہاں پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کے راجستھان کی وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کافی لمبے عرصے سے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولے ہوئے تھے لیکن جس طرح سے راہول گاندھی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر انہوں نے ساتھ دیا تو گہلوٹ کے بھائی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میڈیا کو سچائی دکھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ راہل گاندھی جی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہر وقت تھے اور آگے بھی کھڑے رہیں گے۔