ملی کونسل نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اقلیتی طبقے کے لوگ کانگریس کو نظر انداز نہ کریں اور اسد الدین اویسی کا راجستھان میں استقبال نہ کیا جائے تو آپ ہمارے مطالبات کی جانب توجہ دیں اور اور ہم لوگوں سے ایک بار ملاقات کریں۔
خط میں ملی کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ دارالحکومت جے پور، جودھپور اور کوٹا میں ہوئے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس کو مکمل حمایت دی ہے۔
خط کے مطابق مسلمانوں کی مکمل حمایت کے باوجود جب میئر بنانے کی بات آئی تو کانگریس حکومت اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران کی جانب سے مسلمانوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے
ایسے میں یہاں راجستھان میں کانگریس پارٹی اور کانگریس حکومت کے خلاف مسلمانوں میں صاف طور پر غصہ نظر آرہا ہے۔ اس لیے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ہونے کے ناطے راہل گاندھی ہمارے مطالبات پر غور کریں۔