ETV Bharat / state

Ashok Gehlot On Jobs راجستھان روزگار فراہم کرنے میں سر فہرست، اشوک گہلوت - اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے جمعہ کو اجمیر میں منعقدہ میگا جاب فیئر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں ایک سرکردہ ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور ریاستی حکومت نے تقریباً 1.5 لاکھ سرکاری نوکریاں دی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:55 PM IST

اجمیر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ راجستھان نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں ایک سرکردہ ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور ریاستی حکومت نے تقریباً 1.5 لاکھ سرکاری نوکریاں دی ہیں اور تقریباً اتنی ہی تعداد پر عمل جاری ہے۔ گہلوت جمعہ کو اجمیر میں منعقدہ میگا جاب فیئر سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ بجٹ میں ایک لاکھ نئی سرکاری بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ریاست میں حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاست بھر میں میگا جاب میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی ہے اور انہیں روزگار فراہم کرنا حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بجٹ میں ریاست بھر میں 100 میگا جاب میلے منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا جاب فیئر اسی وقت کامیاب ہوگا جب ریاست میں بڑی صنعتیں اور سرمایہ کار آئیں گے۔ ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور اسکیموں کی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول پیدا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں سرمایہ کار ریاست کی طرف راغب ہوئے ہیں۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ عام لوگوں کو راحت دینے کے لیے 24 اپریل سے ریاست بھر میں مہنگائی ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کیمپوں کے ذریعے عام لوگوں کو ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں سے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مہنگائی ریلیف کیمپوں میں اپنا اندراج کرائیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لوگوں سے ان کیمپوں میں سماجی کام کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشن 2030 کے تحت راجستھان کو ہر میدان میں لیڈر بنانا ریاستی حکومت کا مقصد ہے۔ تعلیم اور صحت ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں ریاست میں 303 نئے کالج کھولے گئے ہیں۔ ان میں 130 گرلز کالجز شامل ہیں۔ چیف منسٹر انوپرتی کوچنگ اسکیم کے تحت 30 ہزار طلباء کو مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب راجیو گاندھی اسکالرشپ فار اکیڈمک ایکسیلنس اسکیم کے تحت 500 نوجوانوں کو بیرون ملک مفت پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔قبل ازیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج اجمیر میں پانچویں ڈویژن کی سطح پر میگا جاب فیئر میں منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ سونپ کر روزگار کی سمت میں حکومت کے عزم کو مزید مضبوطی فراہم کی۔

اجمیر بیاور روڈ کے تاراگڑھ سڑک میں واقع چندروردائی کھیل اسٹیڈیم میں اجمیر ڈویژن کے دو روزہ جاب فیئر کے دوسرے دن اشوک گہلوت نے منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ فراہم کئے گئے۔تقرری نامےسونپنے کے دوران ہنر، رزگار اور انٹرپرینیوتشپ اوروزیر کھیل اشوک چاندنا،زنچارج وزیر مہندر جیت سنگھ مالویہ اور راجستھان ٹورازم ڈیولمٹ کارپوریشن کے چیئرمیندھرمیندر راٹھوڑ موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ اجمیرویژن سے پہلے جے پور، جودھ پور، بیکانیر اور بھرتپور میں اسی طرح کے جاب فیئر کا انعقاد ہو چکا ہے۔ اجمیر میں 21سیکٹر کی ساٹھ سے زائد کمپنیوں نے آٹھ ہزار نوجوانوں کے انٹر یو لینے کے بعد منتخب تقرری خط فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کے ہاتھوں پانچ گروپ میں پچاس امیدواروں کو تقرری خب دئے گئے۔ اس سے پہلے انہوں نے جاب فیئر کے کیمپ کادورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot On Youth حکومت اور اداروں کی شراکت سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع ملیں گے، گہلوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.