راجستھان کے 13 اضلاع میں یہ کرفیو یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ ہوگا۔
جن بڑے شہروں میں کرفیو رہے گا، ان کے نام ہیں: کوٹہ ، جے پور ، جودھپور، بیکانیر، ادئے پور، اجمیر، الور، بھلوارہ، ناگور، پلی، ٹونک، سیکر اور گنگانگر۔
حکومتِ راجستھان نے ایک حکم میں کہا کہ تمام بازار، کام کے مقامات اور تجارتی احاطے شام 7 بجے تک بند کر دیے جائیں گے۔
اس لیے کہ شام 8 بجے تک سبھی افراد اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔
مزید پڑھیں:جے پور: بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری نہیں رہیں
کورونا وائرس کے مسلسل اضافے کے سبب یہ قانون نافذ کیا گیا ہے۔
تاہم یہ ہدایت فیکٹریاں ، نائٹ شفٹ رکھنے والی فیکٹریاں ، آئی ٹی کمپنیاں، ہنگامی خدمات سے متعلق دفاتر ، شادی سے متعلق اجتماع ، میڈیکل سروسز ، ٹرمینلز آنے یا جانے والے مسافروں پر لاگو نہیں ہوگا۔
ٹرک اور دیگر سامان بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت اور سامان لوڈ کرنے اور اتارنے کے لئے ملازم افراد بھی رات کے کرفیو سے متاثر نہیں ہوں گے۔