راجستھان حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تھرڈ گریڈ اساتذہ بھرتی 2016 کے حوالے سے دائر کی گئی ایس ایل پی( اسپیشل لیو پیٹیشن) واپس لے رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب راجستھان ہائی کورٹ کے ذریعہ انگریزی کے اساتذہ کی بحالی کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت اب سپریم کورٹ میں ایس ایل پی دائر کرنے جا رہی ہے۔
راجستھان ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر سنہ 2016 کے انگریزی مضمون کے تھرڈ گریڈ اساتذہ کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ جو فیصلہ راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے دیا گیا ہے اس فیصلے کو منظور کرنا چاہیے۔
ان امیدواروں کا کہنا ہے کہ جب راجستھان حکومت تھرڈ گریڈ اساتذہ بھرتی 2016 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایس ایل پی واپس لے رہی ہے تو پھر ہائی کورٹ نے ہمارے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے، حکومت کو اس فیصلے کو منظور کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:Lightning Strikes: جے پور میں بارش میں سیلفی لینا مہنگا پڑا، 11 افراد ہلاک
حکومت کو سپریم کورٹ میں کسی بھی طرح کی ایس ایل پی نہیں دائر کرنی چاہیے اور ہمیں جلد از جلد بحال کیا جائے ،تاکہ ہم لوگوں کا مستقبل بہتر ہو سکے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کی ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کا تہ دل سے استقبال کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ہماری جانب بھی توجہ دیں گے اور کسی بھی طرح سے کوئی ایس ایل پی دایر نہی کریں گے۔