ETV Bharat / state

راجستھان: 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس کی درخواست

گہلوت حکومت نے گورنر سے 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس کے بارے میں راج بھون کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔ یہ دوسرا ترمیم شدہ خط راج بھون کو بھیجا گیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Jul 26, 2020, 10:07 PM IST

راجستھان کی سیاسی ہلچل کے درمیان اب ریاستی حکومت نے ایک بار پھر گورنر کلراج مشرا سے آئندہ 31 جولائی کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے راج بھون کو ایک خط بھیجوا دیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس خط میں ترمیم شدہ دوسری تجویز میں حکومت کی جانب سے کچھ بل متعارف کروانے ، کورونا انفیکشن اور اس سے بچنے کے بارے میں تبادلہ خیال کی تجویز شامل ہے۔

اس سے قبل جو تجویز حکومت کی جانب سے بھیجا گیا تھا، اس میں پیر کے روز سے اسمبلی اجلاس بلائے جانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس تجویز میں کچھ نکات پر کمی ہونے کو لیکر گورنر نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرایا تھا، جسے درست کر دوسری تجویز بھجوایا گیا ہے۔

فی الحال راج بھون کو بھیجے گیے خط پر غور و فکر جاری ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں گورنر کے ذریعہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

غورطلب ہے کہ گورنر نے 6 نکات جس کا جواب گورنر نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے مانگا تھا، اس پر اب تک حکومت کی جانب سے کوئی جواب راج بھون میں نہیں دیا گیا ہے۔

حالانکہ کابینہ میں پیش کی گئی تجویز کو راج بھون کو بھیجا گیا، لیکن ان 6 نکات کے جواب کا انتظار راج بھون کو ابھی بھی ہے۔

Last Updated : Jul 26, 2020, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.