ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا مثبت ملزم ہسپتال سے فرار - پولیس اہلکار کو قرنطینہ کیا گیا

چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے دونوں ملزمین کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان کے رابطے میں آئے 59 پولیس اہلکار کو قرنطینہ کیا گیا۔ وہیں دونوں ملزمین گشتہ رات ہسپتال کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔

راجستھان: کورونا مثبت ملزم ہسپتال سے فرار

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 3:50 PM IST

راجستھان کے چتوڑ گڑھ۔ میں پولیس نے چوری کے معاملے میں گرفتار ملزم کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ضلعی ہسپتال میں قرنطینہ کیا گیا تھا، جہاں سے دونوں ملزم منگل کی رات آئسولیشن وارڈ کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔ لیکن پولیس نے کافی محنت کے بعد رات گئے دونوں ملزمین کو پکڑ لیا۔

راجستھان: کورونا مثبت ملزم ہسپتال سے فرار

معلومات کے مطابق پولیس کوتوالی اور خصوصی برانچ کی ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ وہیں گرفتار کیے گئے چور کورونا مثبت پایا گیا۔ انہیں چتوڑ گڑھ کے شری سانولیاجی گورنمنٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے 59 پولیس اہلکاروں کو قرنطینہ کرنا پڑا۔ لیکن منگل کی رات گیارہ بجے کے قریب دونوں ملزمین اسپتال کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔

ملزم کے فرار ہونے پر پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ وارڈ میں تعینات نرسنگ عملے نے اس اطلاع ڈاکٹروں کو دی۔ پولیس اور انتظامیہ کو اس بارے میں بتایا گیا۔ پولیس نے فوراً فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے ان دونوں کو شہر سے قریب پانچ سات کلومیٹر دور قریبی سیملیہ گاؤں میں پکڑا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پی ایم او ڈاکٹر دنیش وشنو نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ دونوں وارڈ کی کھڑکی توڑ کر بھاگ گئے۔ اس کی اطلاع اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر نائب ایس پی نیتی راج بھی اسپتال پہنچ گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.