ETV Bharat / state

راجستھان: اجے ماکن کا سہ روزہ دور اتوار سے

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:22 PM IST

کانگریس ہائی کمان نے اجے ماکن کو راجستھان کانگریس کا ریاستی انچارج مقرر کیا ہے، جس کے بعد وہ پہلی بار تین روزہ دورے پر راجستھان جارہے ہیں۔

اجے ماکن کا سہ روزہ دور اتوار سے
اجے ماکن کا سہ روزہ دور اتوار سے

ریاست راجستھان کے نئے انچارج اجے ماکن نے راجستھان جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ماکن پیر کو وزراء اور ممتاز رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اجے ماکن منگل کو جے پور ڈویژن کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اسی کے ساتھ وہ اس بارے میں بھی رائے لیں گے کہ تنظیم میں کون سے چہروں کو شامل کیا جانا چاہیے۔

اجے ماکن کا سہ روزہ دور اتوار سے

جے پور راجستھان کانگریس کے نئے انچارج اجے ماکن کا راجستھان دورہ طے ہو گیا ہے۔ ماکن 30 اگست کی شام شام تک جے پور پہنچیں گے اور پیر 31 اگست سے ان کا تین روزہ پروگرام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے رائے لینا شروع کریں گے، جس کے بعد ماکن پیر کو راجستھان کانگریس ہیڈ کوارٹر میں وزراء اور سابق صدور، سمیت اراکین اسمبلی اور ممتاز رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اجے ماکن یکم اگست کو جے پور ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور رائے لیں گے۔ بدھ کے روز ، مکان اجمیر ڈویژن کے دورے پر ہوں گے، جہاں وہ اجمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں سے رائے لیں گے، تاہم انہوں نے اسی دورے میں بھرتپور اور کوٹہ ڈویژنوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کا یہ دورہ تین اگست سے آگے بڑھے گا یا نہیں، ابھی تک اس پر فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس دورے میں اجے ماکن کون سے قائدین سے ملاقات کریں گے، یہ بھی طے کردیا گیا ہے، جس میں ریاستی کانگریس انچارج سے ملاقات کرنے والے قائدین میں، اے آئی سی سی اراکین، پی سی سی اراکین، ریاستی کانگریس کے عہدیدار، ضلع صدور اور پیشگی تنظیموں کے سربراہ شامل ہیں۔

نئے انچارج اجے ماکن نے راجستھان جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ماکن پیر کو وزراء اور ممتاز رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

اس سے حکومت کے کام کے بارے میں رائے لی جائے گی اور تنظیم میں کیا کوتاہیاں ہیں ان پر قابو پانے کے لیے کیا کیا جائے اس کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ ماکن ایک گھنٹہ کے لیے ڈویژن کے ہر ضلع کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر کووند ڈوٹاسا نے کہا کہ راجستھان میں حکومت عوام کی امانت کے طور پر کام کررہی ہے، ایسی صورتحال میں حکومت عوام کے لیے کیا کرے، اجے ماکن نہ صرف اس کے لیے تاثرات جمع کریں گے، بلکہ ساتھ ہی اس تنظیم میں کون شامل ہوگا اس پر رائے لیں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس ہائی کمان نے اجے ما کن کو راجستھان کانگریس کا ریاستی انچارج مقرر کیے جانے کے ساتھ ہی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، یہ فیصلہ دہلی میں پائلٹ خیمے کے اجلاس کے بعد لیا گیا ہے۔

کانگریس ہائی کمان نے اجے ماکن کو راجستھان کانگریس کا ریاستی انچارج مقرر کیا ہے، جس کے بعد وہ پہلی بار تین روزہ دورے پر راجستھان جارہے ہیں

خیال رہے کہ راجستھان میں ایک ماہ سے زائد عرصہ تک چلی سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد صلح ہوئی، صلح ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ راجستھان کانگریس کے انچارج اویناش پانڈے کو برخاست کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ راجستان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان سچن پائلٹ اور ان کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے دہلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اویناش پانڈے کو راجستھان کانگریس انچارج کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.