ETV Bharat / state

Ashok Gehlot On Modi: 'آنے والے وقت میں مرکزی حکومت کا غرور چور ہوگا'

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت Chief Minister Ashok Gehlot نے کہا کہ 'مرکزی حکومت Central Government ملک کے باشندوں کی نہیں سن رہی ہے اور اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ غرور میں مر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں عوام اسے سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات Lok Sabha Election میں اس کا گھمنڈ چور ہو جائے گا۔'

Ashok Gehlot On Modi: 'آنے والے وقت میں مرکزی حکومت کا غرور چور ہوگا'
Ashok Gehlot On Modi: 'آنے والے وقت میں مرکزی حکومت کا غرور چور ہوگا'
author img

By

Published : Dec 3, 2021, 11:05 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی، کسانوں سمیت اہل وطن کی کوئی پرواہ نہ کرنے اور تکبر میں رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024 کے انتخابات میں ان کا غرور چکنا چور ہو جائے گا۔

گہلوت نے ودیادھر نگر اسٹیڈیم پہنچ کر کانگریس ریلی Congress rally کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تو ملک کے باشندوں کی نہیں سن رہی ہے اور اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ غرور میں مر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں عوام اسے سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں اس کا گھمنڈ چور ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی Congress President Sonia Gandhi اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے سوچ سمجھ کر مہنگائی کے تعلق سے دہلی میں قومی ریلی کااہتمام کرنا چاہا، لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ قومی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ پورے ملک میں مہنگائی کا مسئلہ برقرار ہے اور ایسے میں ریلی میں ملک کے لوگوں کے جذبات سامنے آتے، لیکن کیا وجہ تھی کہ ریلی کے لئے منع کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سونیا جی، راہل جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے اس مہنگائی ہٹاؤ مہا ریلی کے لئے جے پور کا انتخاب کیا اوریہ بہت کامیاب ریلی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں: گہلوت

قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے ساتھ 12 دسمبر کو ہونے والی ریلی Congress rally کے لئے مجوزہ مقام ودیادھر نگر اسٹیڈیم کا جائزہ لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.