دو روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سادول کلب گراؤنڈ کے ہیلی پیڈ پر میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کرولی تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی ماحول کو پرسکون کرنے کے بجائے اسے خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہماری حکومت نے اس سال ایسا خوشحال بجٹ پیش کیا ہے جسے ہر طبقہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس بجٹ کی وجہ سے کانگریس کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی اب ریاست میں فرقہ پرستی کی آگ بھڑکانا چاہتی ہے۔ بی جے پی نے اس کی شروعات کرولی سے کردی ہے۔' CM Ashok Gehlot on Bikaner Tour
انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں بیٹھے بی جے پی لیڈروں نے راجستھان میں پارٹی لیڈروں کو ریاست میں آگ بھڑکانے کی تنبیہ کی ہے، تب ہی ہماری حکومت بنے گی۔ گہلوت نے کہا 'اب بتاؤ یہ جمہوریت کہاں ہے؟ بی جے پی مذہب کے نام پر تشدد کو ہوا دے کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سلگتے مسائل سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ملک بھر میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر گہلوت نے کہا کہ 'ملک میں ایک انتہائی خطرناک دور چل رہا ہے۔ مقبولیت کے لیے بی جے پی ایشوز کو کیا رنگ دے رہی ہے؟'
اشوک گہلوت نے کہا 'میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی جگہ جگہ کشیدگی پیدا کرکے ملک کو کہاں لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'چاہے بی جے پی راجستھان میں آگ بھڑکانے کی کتنی ہی کوشش کرے، ہم ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری پچھلی حکومت نے راجستھان میں کئی فلاحی اسکیمیں چلائی تھیں۔ بعد میں جب وسندھرا حکومت آئی تو ایک ایک کرکے اسکیمیں بند کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت نے کورونا سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران کے باوجود راجستھان میں تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot Criticizes Central Government: اشوک گہلوت کا مرکزی حکومت پر تنقید
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے مزید کہا کہ 'وہ نیچے سے لے کر کانگریس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس دوران تنظیمی سطح پر کافی لڑائی ہوئی ہے۔ اس لیے میرا ارادہ یہ ہے کہ کانگریس کے نوجوان لیڈران جو تنظیم میں کام کر رہے ہیں، ان کو سبق پڑھانے آیا ہوں۔ بیکانیر میں منعقدہ این ایس یو آئی کے فنکشن میں وہ کانگریس کے نظریہ سے وابستہ نئی نسل کے لیڈروں کو 'رگڑائی' کا سبق سکھانے آئے ہیں۔' NSUI 52nd Foundation Day
یو این آئی