ETV Bharat / state

Rajasthan CM on Horse Trading وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا رکن اسمبلی کو رقم واپس لوٹانے کا مشورہ

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:28 PM IST

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے رکن اسمبلی کو مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے تحت لی گئی رقم کو بی جے پی کے رہنماؤں کو واپس لوٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ امیت شاہ سے لیے گئے 10-15 کروڑ واپس کریں، ایم ایل اے وزیر داخلہ امیت شاہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا رکن اسمبلی کو رقم واپس لوٹانے کا مشورہ

اجمیر: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مبینہ طور پر بی جے پی کے رہنماؤں سے لیے گئے 10-15 کروڑ روپے جلد سے جلد واپس کریں۔ لوگوں کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ کسی شخص کو اتنی بڑی رقم کیوں دی گئی۔ دھول پور کے راجکھیڑا کے قریب مہنگائی ریلیف کیمپ کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ اس وقت ہمارے رکن اسمبلی کو 10 سے 20 کروڑ تقسیم کیے گئے تھے۔ وہ رقم امیت شاہ کو واپس کی جائے۔ امت شاہ، دھرمیندر پردھان اور گجیندر سنگھ شیخاوت نے مل کر ہماری حکومت گرانے کی سازش رچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ایم ایل ایز میں یہ رقم تقسیم کی گئی۔ رقم دینے والے یہ لوگ پیسے واپس نہیں لے رہے ہیں۔ میں پریشان ہوں، وہ پیسے واپس کیوں نہیں لے رہے؟ بی جے پی والے یہ پیسے واپس کیوں نہیں مانگ رہے؟

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں بی جے پی کو شکست کا خوف ستا رہا ہے، گہلوت

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ میں نے اپنے ایم ایل ایز کو یہاں تک کہہ دیا کہ جس نے 10-20 کروڑ لیا ہے۔ اگر کسی نے اس میں سے کچھ خرچ کیا ہے تو میں اپنے پاس سے وہ حصہ دوں گا۔ میں اسے اے آئی سی سی سے دلوا دوں گا، آپ امیت شاہ کو پیسے واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے 10 کروڑ لیے ہیں تو 10 کروڑ، اگر آپ نے 15 کروڑ لیے ہیں تو اسے 15 کروڑ واپس کر دیں۔ اس کے پیسے مت رکھو۔ اگر تم اس کے پیسے رکھو گے تو وہ ہمیشہ تم پر دباؤ ڈالے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.