راجستھان میں ضلع اجمیر کے بوائر اندھیری دیوری میں واقع شری سیمنٹ پلانٹ میں 31 مارچ تک پروڈکشن بند کردی گئی ہے۔
کارخانہ منتظم ونے سکسینہ نے پیر کو بتایا کہ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق پلانٹ میں اتوار سے ہی کام روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اجمیر کے ہی کشن گڑھ مارچل منڈی اور پاور لوم فیکٹریاں پوری طرح سے بند ہیں جس کی وجہ سے دہاڑی مزدوروں کے سامنے مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔
حالانکہ 'جنتا کرفیو' اور لاک ڈاؤن کا پیر کو بھی اثر دیکھنے کو ملا،لیکن دہاڑی مزدوروں کی مجبوری انہیں سڑکوں پر لے آئی ہے۔
اجمیر میں صبح سے ہی شاستری نگر چنگی چوکی پر روزانہ کی طرح سیکڑوں کاریگر، بیلدار، کولی مزدوری کے لئے جمع ہوئے جس کی وجہ سے نافذ دفعہ 144 کی دھجیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔
ویشالی نگر میں واقع ہوٹل مان سنگھ کے باہر اور فائی ساگر روڈ میں واقع کالی ماتا مندر کے باہر بھی یہیں صورتحال ہے۔