ETV Bharat / state

راجستھان:سنگھو بارڈر سے آئے کسانوں کا زرعی قوانین کو لے کر بیداری مہم

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:40 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سنگھو سرحد سے کسانوں کے گیارہ لوگوں کا ایک گروپ زرعی قانون کو لے کر 'دیش جگاؤ مارچ' نامی بیداری مہم چلا رہی ہے۔اس بارے میں کسان رہنما ہرپریت سنگھ نے کہا کہ 'اس مہم کے ذریعہ ہم لوگوں کو بیدار کریں گے کہ کسان کیوں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔

سنگھو بارڈر سے آئے کسانوں کا زرعی قوانین کو لے کر بیداری مہم

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین ذرعی قوانین کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے، آج سنگھو سرحد سے کسانوں کا گیارہ لوگوں کا ایک گروپ راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچا ہے۔ یہ گروپ دارالحکومت جے پور کے مختلف بازاروں میں جاکر میڈیا کی جانب سے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کو لے کر نشر کی جارہی خبروں کے حوالے سے بیداری مہم چلائیں گے۔

راجستھان میں سنگھو بارڈر سے آئے کسانوں کا زرعی قوانین کو لے کر بیداری مہم

کسان رہنما ہرپریت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم کشمیر سے کنیاکماری تک عوام میں بیداری لانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، ہم ہندوستان کے سبھی ریاستوں اور شہروں میں جائیں گے اور کسان کیوں زرعی قانون کی مخالفت کر رہے ہیں، اس بارے میں لوگوں کو معلومات دیں گے۔

ہرپریت سنگھ نے مزید کہا کہ آج جو گودی میڈیا ہے وہ کسان تحریک کی سچائی کو بیان نہیں کر رہا ہے، اس لیے ہم لوگوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس جانب توجہ نہیں دی جائے اور جو تحریک سرحدوں پر اس قوانین کی مخالفت میں چل رہی ہے، ایک مرتبہ وہاں جا کر دیکھیں، لوگوں کو خود بخود پتہ چل جائے گا کہ ہم کسان ہیں یا پھر کوئی اور لوگ۔

انہوں نے کہا کہ آج آر ایس ایس ایک سرکاری مشینری بن چکی ہے، جو اس قانون کو لے کر تشہیر کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک پیدل مارچ نکالیں گے اور عوام میں یہ بیداری لائیں گے کہ گودی میڈیا سے بچا جائے اور ہم لوگوں کا کندھے سے کندھے ملا کر ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی یہ سوچتے ہیں کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کریں گے اور عوام اس کی مخالفت میں سڑکوں پر نہیں اترے گی۔ یہ ان کی غلط فہمی ہے جو ہم دور کر رہے ہیں۔

وہی کربلا نوجوان تنظیم کے صدر سلیم کا کہنا ہے کے جو قانون نافذ کیا گیا ہے وہ کسانوں کے خلاف ہے، اس لئے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور کسانوں کو اپنی حمایت دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.