ETV Bharat / state

راجستھان اسمبلی سیشن کا آغاز

راجستھان اسمبلی سیشن میں ریاست کی کانگریس حکومت مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قانون کے خلاف قرارداد پیش کر سکتی ہے۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 12:09 PM IST

راجستھان اسمبلی سیشن شروع ہوا
راجستھان اسمبلی سیشن شروع ہوا

بھارتی ریاست راجستھان میں آج اسمبلی سیشن شروع ہو چکا ہے۔ کانگریس کی جانب سے جس طرح زرعی قانون کی مخالفت کی جارہی ہے۔ اس کے مدنظر یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس اسمبلی سیشن میں راجستھان کی کانگریس حکومت مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قانون کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔

اس ضمن میں بی جے پی اراکین کی میٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ بی جے پی اپنے موقف کو رکھنے اور زرعی قانون کے دفاع کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

اسمبلی سیشن کے آغاز سے قبل راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے اسمبلی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس سیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ستیش پونیہ بیمار ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس کے صدر کے خلاف راجستھان میں احتجاجی مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.