ETV Bharat / state

کوٹہ: 64 کلو چاندی کی چوری کا کیس محض تین دنوں میں حل - kota news

کوٹہ کی ٹرانسپورٹ کمپنی سے چوری شدہ 64 کلو چاندی صرف تین دن میں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 5:35 PM IST

چند دنوں قبل تقریباً 64 کل چاندی سہارنپور احمد آباد سے کوٹہ لائی گئی تھی اور کوٹ شہر کے چار بڑے تاجروں کو یہ چاندی پہنچائی جانی تھی لیکن اس سے قبل ہی شاطر چوروں نے اس پر ہاتھ صاف کردیا۔

چاندی کے تاجروں نے اس تعلق سے پولیس میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیں۔

جس کے بعد محض تین دنوں میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چوری کی گئی چاندی بھی برآمد کرلی گئی۔

چوری کا کیس محض تین دنوں میں حل

سب سے پہلے پھلوں کا ٹھیلا لگانے والا مکیش نامی ملزم پولیس کے شکنجے میں آیا جس نے تفتیش میں یہ اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں سمیت مل کر چوری کی واردات انجام دی تھی۔

کوٹہ سٹی کے ایس پی گورو یادو نے بتایا کہ مکیش، جنید اور جاوید نامی تینوں ملزمان پھل فروٹ کا ٹھیلا لگاتے ہیں، ان میں سے ایک ملزم مکیش سیون ونڈر پارک روڈ پر پھل فروخت کرتا تھا اور وہیں پر پارسل کا گودام تھا جس کی وجہ سے انھیں اس بات کی بھنک لگ گئی تھی کہ یہاں چاندی لائی گئی ہے جس کے بعد انھوں نے چوری کا منصوبہ بنایا۔

ملزمان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے پاس ایک ماسٹر چابی تھی جس سے انھوں نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام کا تالا کھول اور وہاں سے 64 کلو کے چاندی کے زیورات کا سرقہ کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.