ETV Bharat / state

راجستھان کے پیلی بنگہ اور پدم پور میں کل راہل گاندھی کا کسان جلسہ

دوسری طرف پیلی بنگہ اور پدم پورعلاقے میں کسانوں کی سب سے بڑی تنظیم دیہی مزدور کسان کمیٹی (جی کے ایس) نے راہل گاندھی کے دورے کی مخالفت کرنے کا اعلان کرکے ریاستی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

راہل گاندھی کی پیلی بنگہ اور پدم پور میں کسان جلسہ

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 8:59 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل راجستھان میں کسانوں کی سرزمیں ہنومان گڑھ اور شری گنگا نگر ضلع میں کل کسانوں سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر گاندھی کے ساتھ وزیراعلی اشوک گہلوت سمیت کئی کانگریسی رہنما بھی آئیں گے۔ پنجاب اور ہریانہ سے متصل یہ دونوں ضلع راجستھان کے زرعی سرمور علاقے ہیں۔ یہ پورا علاقہ کسان اور زراعت پر مبنی ہے۔

ہنومان گڑھ ضلع میں پیلی بنگہ اور شری گنگا نگر ضلع کے پدم پور میں کسان جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رہنما ان جلسوں میں کسانوں کے بڑی تعداد میں شرکت کی امید کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

راہل گاندھی کا دو روزہ راجستھان دورہ

ادھر اس علاقے میں کسانوں کی سب سے بڑی تنظیم دیہی مزدور کسان کمیٹی (جی کے ایس) نے راہل گاندھی کے سفر کی مخالفت کرنے کا اعلان کرکے ریاستی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جی کے ایس نے کہا کہ اگر راہل گاندھی علاقے کے کسانوں کے مقامی مطالبات اور مسئلوں کے سلسلے میں کسانوں کے درمیان آکر بات چیت نہیں کرتے ہیں تو ان کی مخالفت کر کے انہیں کالے جھنڈے دکھائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.