ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Scooter Ride in Jaipur جئے پور کی سڑکوں پرایک طالبہ کے ساتھ راہل گاندھی اسکوٹی پر گھومتے نظر آئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:24 PM IST

لداخ میں بائیک ریس،آنند وہار میں قلیوں سے ملاقات ،آزاد پور منڈی اور کرول باغ کے بائک مارکیٹ کا دورہ ہو یا کھیت میں دھان لگانا اور ٹریکٹر چلانا راہل گاندھی عام لوگوں سے جڑے رہنے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں ۔اب جئے پور میں راہل گاندھی ایک طالبہ کی اسکوٹی پر سوار ہوگئے اور جئے پور کی سڑکوں پر گھومتے رہے۔

Rahul Gandhi Scooter Ride in Jaipur
Rahul Gandhi Scooter Ride in Jaipur
ایک طالبہ کے ساتھ راہل گاندھی اسکوٹی پر گھومتے نظر آئے

جے پور: کانگریس کے سابق قومی صدر،و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتہ کو ریاست کے سب سے بڑے وومینس کالج جا پہنچے۔ مہارانی کالج میں انہوں نے ہونہار طالبات میں اسکوٹی تقسیم کیے اور پھر کالج کی ایک طالبہ کے ساتھ اسکوٹی پر مہارانی کالج سے مانسروور جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے، کارکنوں کی کانفرنس میں شرکت اور گاندھی واٹیکا کا افتتاح کرنے کے لئے راہل گاندھی جے پور دورے پر ہیں۔ ان تقریبات سے پہلے راہل گاندھی مہارانی کالج پہنچے۔ یہاں انہوں نے پہلے لائبریری کا دورہ کیا اور پھر ہونہار طالبات میں اسکوٹیز تقسیم کئے۔ یہاں سے راہل گاندھی نے ہیلمٹ پہنا اور ایک طالبہ کے اسکوٹر پر مانسروور میں جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران ان کی سیکورٹی مین روڈ ٹونک روڈ پر بھاگتی ہوئی دیکھی گئی۔ راہل گاندھی کو اسکوٹر کے پیچھے بٹھانے والی طالبہ بھی کافی پرجوش نظر آئیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل گاندھی اکثر نوجوانوں کے درمیان اس طرح کے اسٹنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی اچانک دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، قلیوں کے مسائل کو سنا

اس سے پہلے راہل گاندھی نے مہارانی کالج میں طالبات سے بات چیت کی۔ یہاں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے۔ لیکن مہارانی کالج ان بہترین اداروں میں سے ایک ہے جس کا انہوں نے دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کیا ضروری ہے اس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس دوران راہل گاندھی نے طالبات کے سامنے ملک میں خواتین کی حالت اور خواتین کے ریزرویشن کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی گزشتہ ایک ماہ قبل آزاد پور منڈی پہنچے تھے۔ اس سے پہلے وہ کرول باغ کے بائک مارکیٹ بھی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک کھیت میں دھان بھی لگائی تھی۔ یہی نہیں حال ہی میں راہل گاندھی اچانک دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے اور وہاں قلیوں سے ملاقات کی اور مسافروں کا سامان بھی اٹھایا۔اس طرح راہل گاندھی مسلسل لوگوں سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.