اجمیر: رادھا سوامی ست سنگ ونود ہریانہ سے اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پہنچے اور انہوں نے اپنے 30 مریدوں کے وفد کے ساتھ حاضری دی۔اس موقع پر انہوں نے خواجہ صاحب کی مزار اقدس پر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر ملک میں امن و امان اور اپنے تمام مریدین کے حق میں دعا خیر مانگی۔
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے استانے پر درگاہ کے گدی نشین سید انور حسین کاظمی چشتی نے اس وفد کو حاضری کرائی اور دربار شریف کا تبرک پیش کر دستار بندی سے نوازا۔
درگاہ زیارت کے خصوصی موقع پر پرم سنت کنور مہاراج اور ان کے ساتھ آئے موردین کو حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کے خیالات اور ان کے قول کو بھی سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ میں حضرت غوث پاک کی 17ویں شریف
وفد کے تمام عقیدت مندوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں بے حد عقیدت و احترام سے حاضری دی اور درگاہ کے بلند دروازے پر اپنے پیر و مرشد کے ساتھ خصوصی تصویریں بھی موبائل میں کھنچوائی۔اس موقع پر پرم سنت کنور مہاراج نے بھی اپنے پیروکاروں کو صوفی سنتوں کے سچے راستے پر چلنے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔