اسلامک سال کا اول مہینہ محرم الحرام میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 شہیدوں کی یاد میں اجمیر شریف درگاہ میں رسومات پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔
چاند رات سے منسوخ صوفیانہ قوالی کا سلسلہ 13 محرم سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ غم حسین میں 13 روز درگاہ میں قوالی اور دیگر مبارک رسومات منسوخ کر دی جاتی ہیں، خادم جماعت کے مطابق تیجا یعنی 13 محرم کی نیاز ونذر کے بعد قوالی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، لیکن چالیس روز تک کوئی خوشی کا عمل انجام نہیں دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کے دورحکومت میں ملک برباد ہوچکا ہے: راہل
درگاہ میں شہدائے کربلا کا ذکر اور نذر و نیاز پیش کر کے عقیدت مندوں میں تبرک تقسیم کیا گیا، اس موقع پر بھارت کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں بھی کی گئی۔