ETV Bharat / state

جے پور: کروڑی لال مینا کے خلاف 18 اگست کو احتجاج کا اعلان - ناگوری مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے جمیل ناگوری

ناگوری مسلم برادری کے سرکردہ لوگوں نے بی جے پی رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن کروڑی لال مینا کے خلاف جے پور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کروڑی لال مینا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 12:29 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ناگوری مسلم برادری کی جانب سے راجیہ سبھا رکن کروڑی لال مینا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ مظاہرہ 18 اگست کو جے پور کے ناگوری کھو علاقے میں کیا جائے گا۔

ناگوری برادری کے سرکردہ لوگوں کے مطابق اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ یہ ریلی جے پور کے ناگوری کھو علاقے سے شروع ہوگی اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ تک پہنچے گی۔ اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی بات بھی سامنے آ رہی ہے۔

کروڑی لال مینا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

اس پورے احتجاجی مظاہرے کو لے کر ناگوری مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے جمیل ناگوری کا کہنا ہے کہ ناگوری کھو علاقے میں ہندو اور مسلمان ایک ساتھ رہتے ہیں، جب ہندو بھائی کو تکلیف ہوتی ہے تو مسلمان اس کی مدد کے لیے سامنے آتا ہے اور جب مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے تو ہندو بھائی اس کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت سرکار افغانستان اپنی فوج بھیج کر لوگوں کی مدد کرے: سید زین العابدین

انہوں نے کہا کہ ہم سبھی لوگ یہاں پر مل جل کر رہتے ہیں لیکن کروٹی لال مینا اپنی سیاست چمکانے کے لیے ہندو اور مسلمان کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

جمیل ناگوری نے کہا کہ وہ اپنے بیانوں میں جس طرح کے الفاظ کا استعمال کسی مخصوص قوم کو لے کر رہے ہیں، وہ غلط ہے۔ وہ جس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں، اس کے خلاف ہم لوگ 18 اگست کو سڑکوں پر اتریں گے اور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

وہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو جے پور کے تمام مسلمانوں کی حمایت بھی ملی ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں کروٹی لال مینا بھی 21 اگست کو ایک بائک ریلی نکالنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.