ETV Bharat / state

Protest Against Nupur Sharma In Bhilwara: بھیلواڑا میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج - توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

راجستھان کی بھیلواڑا کے شاہ پورہ قصبہ میں بھی بعد نماز جمعہ نبی پاک حضرت محمد ﷺ کے حوالے سے نازیبا تبصرے Prophet Remark Row کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Protest Against Nupur Sharma کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Protest Against Nupur Sharma In Bhilwara
بھیلواڑا میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 7:59 PM IST

ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے بعد پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ریاست راجستھان کی بھیلواڑا کے شاہ پورہ قصبہ میں بھی بعد نماز جمعہ نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ Protest Against Islamophobia In Rajasthan

بھیلواڑا میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج

شاہ پورا قصبہ کے شہر قاضی سید شرافت علی کی قیادت میں بعد نماز جمعہ تریمورتی چوراہا پر اجتماعی احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جہاں علمائے کرام نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے قرآن اور حدیث کی روشنی میں پیغمبر اسلامﷺ کے حوالے سے توہین آمیز بیان کی سزا کا بیان کیا۔ خصوصی طور پر اس موقع پر حکومت ہند سے نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔Protest Against Nupur Sharma In Rajasthan

احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے والے امت رسول نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بھی بلند کئے اور ملک کی آن بان اور شان کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے کی بھی بات کہی۔ خطاب کرنے والے علماء کرام نے عوام سے کہا کہ ہم سب تمام مذاہب کے سات کندھے سے کندھا ملاکر ساتھ کھڑے ہیں۔ شہر، ریاست اور ملک میں مذہب کے نام پر زہر پھیلنے نہیں دیں گے اور ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے، جو مذہب کے درمیان فاصلے پیدا کرتے ہیں۔ Prophet Remark Row

انہوں نے کہا کہ پیغمبر حضرت محمد عالم کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آئے ہیں اور وہ ہمارے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب اور ان کے ماننے والو کے لیے بھی رحمت اللعالمین ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے جلسے اور مظاہرے میں نوپور شرما کی گرفتاری Demand To Arrest Nupur Sharma کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Nupur Sharma: جامع مسجد پر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.