اس سلسلے میں کانگریس کی جانب سے ریاست میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سابق وزیر ٓاعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر ریا ست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنی تقریر میں کہا کے آج مودی جی کانگریس پر ایسے الزامات لگا رہے ہیں جیسے گذشتہ 70 برسوں میں کانگریس نے کچھ کیا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی بھول رہے ہیں کہ کمپیوٹر اور دیگر جدید تکنیک بھی راجیو گاندھی کے دور میں آیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر اور ریاست کے ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے زیادہ تر فیصلے عوام کے حق میں لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب اور پسماندہ لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے راجیوگاندھی ہمیشہ آگے رہے ہیں۔