ETV Bharat / state

'کووڈ کے پیش نظر وزیراعظم کو ریاستوں سے تفصیلی گفتگو کرنی چاہیے'

اشوک گہلوت نے کہا کہ ایک طرف ہم عوام کو کووڈ پروٹوکال فالو کرنے کے لیے کہتے ہیں اور دوسری جانب انتخابات میں لاکھوں کی بھیڑ کی ریلیاں اور روڈ شو ہوتے رہے۔

ashok gehlotashok gehlot
ashok gehlot
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 4:28 PM IST

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اب عالمی وبا کورونا کی نئی شکل سامنے آئی ہے۔ ملک میں بھیانک صورت حال بنتی جارہی ہے، ایسی حالت میں وزیراعظم نریندر مودی کو پہلے کی طرح ریاستوں سے تفصیلی گفتگو کرنی چاہیے۔

مسٹر گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا 'اب کورونا کی نئی شکل ظاہر ہوئی ہے اور ملک میں بھیانک صورت حال بنتی جارہی ہے نیز لاک ڈاون اور کرفیولگانے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ وزیر اعظم کو پہلے کی طرح ریاستوں سے تفصیلی گفتگو کرنی چاہیے'۔

انہوں نے کہا 'ایک طرف ہم عوام کو کووڈ پروٹوکال فالو کرنے کے لیے کہتے ہیں اور دوسری جانب انتخابات میں لاکھوں کی بھیڑ کی ریلیاں اور روڈ شو ہوتے رہے۔ ایسا سب بہار الیکشن سے ہورہا ہے۔ عوامی لیڈر چاہتے تو ورچوئل ریلی جیسے متبادل کا استعمال کرکے بھیڑ جمع ہونے سے روک سکتے تھے'۔

وزیر اعلیٰ نے کہا 'عدلیہ اور الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے ریاستوں کی مخالفت کے باوجود پنچایتوں اور بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم دے دیے۔ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی تکمیل کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کرتا رہا۔ لیڈران نے جم کر تشہیر کی اور بھیڑ آتی رہی'۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت-پاکستان جنگ بندی میں یو اے ای کا کلیدی کردار: اماراتی سفیر

انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے صحیح کہا ہے کہ کورونا انفیکشن پھیلنے کے لیے ہم لیڈران بھی کچھ حد تک ذمہ دار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.