پروین توگڑیا، راجستھان کے ضلع بوندی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ماندھاتا مندر پوجا کرنے کے لیے پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ پوجا کی۔
انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'آج معاشی مندی کا دور چل رہا ہے اور ملک کی معیشت وینٹیلیٹر پر نظر آ رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک میں دس کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں اور تین لاکھ سے زیادہ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت کو ایک طرح سے فروخت کیا جا رہا ہے، چاہے وہ بی ایس این ایل ہو ایئر انڈیا ہو، کئی ایسی چیزیں ہیں جو بھارت کو فروخت کرنے جیسی نظر آ رہی ہیں۔'
انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعے نوٹ بندی کرنے، جی ایس ٹی سمیت دیگر پالیسی پر بھی سوال اٹھائے۔