ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں کمہاروں کا کاروبار متاثر - The effect of lockdown on pots

'لاک ڈاؤن میں دیگر کاروباروں کی طرح مٹکے اور صراحی کا کام بھی متاثر ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے کمہاروں کے پاس روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، کمہاروں نے اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر
لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 2:13 PM IST

Updated : Jul 2, 2020, 2:27 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں مٹی کے بنے ہوئے مٹکوں کو غریبوں کا فریج کہا جاتا ہے، ان مٹکوں کے پانی پی کر یہاں کی عوام اپنے گلے کو تر کرتی ہے، گرمی کے موسم میں ان مٹکوں کی خریدو فروخت کافی زیادہ تعداد میں ہوتی ہے، لیکن جب سے عالمی وبا کورونا وائرس نے ریاست راجستھان میں دستک دی ہے تب سے تمام کمہاروں کی کمر بھی ٹوٹ چکی ہے، مٹکا بنانے والے کمہار کے گھر پر مٹکے تو بن کے رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا کوئی خریدار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ان تمام کمہار کے سامنے اب کھانے پینے کی پریشانی آ چکی ہے۔

لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر
لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر

کمہار برادری کے لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس بات کا جائزہ لینے کے لیے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جے پور کے دہلی روڈ علاقے میں مٹی کے برتن بنانے والے ایک کمہار کے گھر پر پہنچی۔

لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر
لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر

کمہار کا کہنا تھا کہ 'لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہمارا تو پورا کاروبار ہی ختم ہو چکا ہے، اس مرتبہ مٹکے اور دیگر سامان کی فروخت نہیں ہو پائی ہے، پہلے جو خریدار آتے تھے وہ لاک ڈاؤن میں ہمارے درمیان نہیں آئے۔

لاک ڈاؤن میں کمہار کا کاروبار متاثر

کمہار کا کہنا ہے کہ 'ہم یہ پورا مال سردی میں ہی تیار کر کے رکھ لیتے ہیں لیکن اس بار جو مال ہم نے سردی میں تیار کرکے رکھا تھا وہ ویسا ہی رکھا ہوا ہے۔ کمہار کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کا اثر مٹکوں پر ہی نہیں بلکہ گلک، کلھڑ اور راجستھان میں چائے پینے کے استعمال لانے کپ بھی پڑے ہوئے ہیں ، کمہار نے کہا کہ 'ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری جو کمائی ہے اس کا نصف فیصد پیسے ہمیں حکومت کی جانب سے دئیے جائیں تاکہ جو ہمارا کاروبار ہے وہ دوبارہ سے بہتر ہوسکے۔

Last Updated : Jul 2, 2020, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.