راجستھان میں چند روز قبل ایک پوسٹ بڑی شدت کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ راجستھان کی گہلوت حکومت نے ایک قانون بنایا ہے، جس کا مقصد مدارس یا مساجد کے ائمہ کے ساتھ بدسلوکی، مساجد یا مدارس میں کسی قسم کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔
اس میسیج کے روشنی میں آنے کے بعد ایک پولیس اہلکار نے جے پور پولیس کمشنریٹ کے سنجے سرکل تھانے میں معاملہ درج کروایا ہے، جس کے بعد پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران تحقیقات میں جٹ گئے ہیں۔
اس ضمن میں سنجے سرکل تھانے کے انچارج دیویندر نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک میسیج سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے وائرل کیا گیا تھا جو پیغام مکمل طور سے جھوٹا اور بے بنیاد تھا۔
مزید پڑھیں:جے پور: منچلوں کے خلاف خواتین پولیس عملہ متحرک
انہوں نے کہا کہ پولیس محکمہ کی جانب سے اس میسج کی جانچ کی جارہی ہے، جو بھی اس میسج کو وائرل کرنے والا ہے اس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔