ETV Bharat / state

طلبا پر لاٹھی چارج، افسر معطل

الور میں طلبا پر لاٹھی چارج کرنے کے معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے تھانہ کے افسر کو معطل کر دیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 29, 2019, 9:45 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:19 PM IST

طلبا پر لاٹھی چارج معاملہ میں تھانہ افسر معطل

ریاست راجستھان میں الور کے ایک کالج میں کل طلبا یونین کے انتخابات کے بعد پھر سے ووٹوں کی گنتی کی مانگ کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا، اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے تھانہ کے افسر کو معطل کردیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے بتایا کہ 'کل رات راج رشی کالج کے چوراہے پر جو واقعہ ہوا اس کا ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ سامنے آیا کہ وہاں ضرورت سے زیادہ پولیس تعینات تھی اور غلط طریقہ سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ لہٰذا اس معاملہ میں بادی النظر میں الور شہر کوتوال کنہیا لال کو قصوروا ر مانتے ہوئے فوری اثرات سے معطل کردیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ' اس معاملہ کی جانچ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کو سونپی گئی ہے۔ اس معاملہ میں پوری جانچ کی جائے گی اور جو بھی قصوروار ہوگا اس کے رول کی جانچ ہوگی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

خیال رہے کہ اس واقعہ میں دیگر پولیس والوں کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.