ETV Bharat / state

جئے پور: ارسلان قتل معاملے میں ایک گرفتار - جئے پور کے نائی کی تھڑی

15 جنوری کو ارسلان کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا معاملہ درج کرایا گیا تھا، کافی تلاش کے بعد ارسلان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

جئے پور: ارسلان قتل معاملے میں ایک گرفتار

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:00 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے نائی کی تھڑی علاقے کا رہائشی گمشدہ ارسلان کی لاش برآمد ہوئی ہے، 15 جنوری کو گیارہ برس ارسلان گمشدہ ہوگیا تھا جس کے بعد تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی، پولیس نے ارسلان کی تلاشی کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔

جئے پور: ارسلان قتل معاملے میں ایک گرفتار

پولیس اہلکار پریس دیش مکھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے گم شدہ ہونے کے درمیان ہم لوگوں کو محض بچے کی ایک تصویر ہی ملی تھی، جس کے بعد ہم نے تلاشی شروع کی۔

تلاشی اور تفتیش کے دوران یہ سامنے آیا کہ ایک آصف نام کا شخص ارسلان کی تصویر کھینچ رہا تھا اسی کی بنیاد پر ہم لوگوں نے آصف کو گرفتار کرلیا پوچھ گچھ کے دوران آصف نے قبول کیا کہ اسی نے ارسلان کا قتل کیا ہے۔

پریس دیشمکھ نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آصف کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کو فروتی کے مقصد سے اغوا کیا تھا اس درمیان اس بچے کے ہاتھ اور پیر باندھنے اور اس کا منہ دبانے سے اس کی موت ہوگئی، انہوں نے کہا کہ آصف کا فی الحال کوئی بھی پولیس بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.