راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے دادیکا پھاٹک علاقے میں واقع سری بالاجی جویلری شوروم میں 17 اکتوبر کو بڑی لوٹ کی واردات سامنے آئی تھی۔
اس واردات میں شامل لوگ جویلری شوروم سے 500 گرام سونا اور 20 کلو چاندی لوٹ کر لے گئے تھے اس پورے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔
پولیس نے اس پورے معاملے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان افراد کو گرفتار کرنے کا خلاصہ راجستھان پولیس محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے کیا گیا۔
ڈی سی پی پردیپ موہن شرما نے بتایا کہ 'جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے اس پورے معاملے میں جو بھی مجرم فرار ہیں ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس پورے معاملے میں جو ڈیلیپ نام کا مجرم ہے اس کے خلاف پہلے سے ہی معاملہ درج ہے'۔
- مزید پڑھیں: پیاز نے پھر عام آدمی کو رُلایا
انہوں نے بتایا کہ 'ان کے ساتھ شامل سندیپ کو ریاواڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، سندیپ پر بھی پہلے سے معاملے درج ہیں، انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے رہنے والے صادر خان نے بھی جیل میں رہتے ہوئے اس کی پلاننگ کی'۔