ملک میں عالمی وبا کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر راجستھان انتظامیہ نے بلا وجہ سڑکوں پر گھومنے والے لوگوں پر سختی کرنا شروع کردیا ہے۔
اس دوران اجمیر میں گزشتہ روز درگاہ سڑک پر کچھ نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے تبھی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور سبھی لڑکوں کو پکڑ کر کورنٹائن سینٹر بھیج دیا۔
اجمیر پولیس کورونا سے تحفظ کے لئے مسلسل لوگوں کو آگاہ کررہی ہے گھر سے باہر نہیں نکلے، ماسک لگائے رکھنے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کی اپیل بھی کررہی ہے۔